اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کو
وہاں کے عوام اپنا لیڈر نہیں مانتے ہیں لیکن اقوام متحدہ کو اس پر اعتماد
ہے۔محترمہ ہیلی نے کل ایک پریس کانفرنس
میں کہا ہمیں نہیں لگتا کہ مسٹر اسد کو لوگ اب چاہتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے شام کے لوگوں کے خلاف تشدد اور انسانی حقوق کی
خلاف ورزی کرنے کے مسٹر اسد کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی۔